حکومت کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں ’’محسن پاکستان ‘‘ایوارڈ متعارف کرانے کا اعلان

اے پی پی  |  Jun 12, 2024

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں محسن پاکستان ایوارڈ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 25۔2024 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارے معاشی ڈھانچہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر کے فروغ کیلئے بجٹ میں 86 ارب 90 کروڑ روپے کی رقم مختص کرنے کی تجویز ہے جو ٹی ٹی چارجز کی ادائیگی ، سوہنی دھرتی سکیم اور دیگر سکیموں کیلئے استعمال کی جائے گی، افرادی قوت کو مارکیٹ کے جدید ترین تقاضوں کے مطابق تیار کرنے کیلئے سنٹرز آف ایکسی لینس قائم کئے جائیں گے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف کیلئے محسن پاکستان ایوارڈ متعارف کرایا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More