اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے گریڈ ایک سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد جبکہ 17 سے 22 گریڈ کے افسران کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ تجویز کیا ہے۔بدھ کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ پیش کرتے ہوئے اپنی تقریر میں وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بتایا کہ 1 سے 16 گریڈ کے سرکاری ملازمین کے لئے تنخواہوں میں 25فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ 17 سے 22 گریڈ کے افسران کی تنخواہوں میں 20فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز ہے۔ اسی طرح کم سے کم ماہانہ اجرت32,000 روپے سے بڑھا کر 37,000 روپے کرنے کی تجویز ہے۔