حکومت نے سرکاری ملازمین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ان کی تنخواہوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے، سینیٹر محمد اسحاق ڈار

اے پی پی  |  Jun 12, 2024

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے سرکاری ملازمین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ان کی تنخواہوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روایت ہے کہ قائد حزب اختلاف مالیاتی بجٹ پر بحث کا آغاز کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا گیا ہے، بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں گریڈ ایک سے 16 تک 25 فیصد، گریڈ 17 سے 22 تک 20 فیصد جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کے حوالے سے اپوزیشن کی تجاویز سنیں گے اور اس کا جواب د یں گے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More