وفاقی بجٹ مجموعی طور پرملک کیلئے بہتر ہے،صدر ایوان صنعت حیدرآباد

اے پی پی  |  Jun 12, 2024

حیدرآباد۔ 12 جون (اے پی پی):وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایوان صنعت و تجارت حیدرآباد کے صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ وفاقی بجٹ مجموعی طور پر ملک کیلئے بہتر ہے، معاشی حالات گزشتہ مالی سال کی بہ نسبت بہتر ہیں۔

بجٹ پیش ہونے کے بعد اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان کے پاس ایک ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر تھے اور اب صورتحال بہتر ہے جس کی وجہ سے ملک کے معاشی حالات بہتر اور صحیح سمت میں جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے لیے ٹیکس کا نظام نافذ کرنا بہتر ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ فائلرز پہ ٹیکس کا زیادہ وزن نہ ڈالا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More