وفاقی بجٹ میں بلوچستان کے بہت سے منصوبے دوبارہ شامل کئے گئے ہیں ،وزیراعلیٰ بلوچستان

اے پی پی  |  Jun 12, 2024

کوئٹہ۔ 12 جون (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہےکہ وفاقی بجٹ میں بلوچستان کے بہت سے منصوبے دوبارہ شامل کئے گئے ہیں ، بلوچستان کا عوام دوست بجٹ تیار کرنے کیلئے پرعزم ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو عدالت کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں بلوچستان کو نظر انداز نہیں کیا گیا، وفاقی بجٹ میں بلوچستان کا کیس وفاق میں پیش کیا ہے،تجاویز بھی دیں اور وفاقی بجٹ میں کئی سکیمیں شامل بھی کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے بجٹ میں تعلیم، صحت اور طلبہ کی سکالر شپ پر فوکس کیا گیا ہے ، محکمہ خوراک سمیت تمام محکموں کے لئے 67 اصلاحات لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ بلوچستان کی اپنی آمدنی کو بڑھانے کیلئے وسائل پیدا کریں۔میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان میں امن وامان کی بحالی ترجیح ہے، سٹریٹ کرائم ختم کرنے کیلئے اصلاحات کا عمل جاری ہے، چند ماہ میں بہتری دکھائی دے گی

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More