نئے مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ خوش آئند ہے،چیئرمین ایپکا میاں انور حسین

اے پی پی  |  Jun 12, 2024

فیصل آباد ۔ 12 جون (اے پی پی):چیئرمین ایپکا، سرپرست اعلیٰ ایپکا میٹروپولیٹن کارپوریشن فیصل آباد،ڈویژنل آرگنائزر آل پاکستان میونسپل ایمپلائیز فیڈریشن و ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری ایپکا فیصل آباد میاں انور حسین نے کہا کہ بدھ کووفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی جانب سے پیش کئے جانیوالے نئے مالی سال2024-25 کے بجٹ میں گریڈ1 سے16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اور گریڈ 17 سے22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کے علاوہ تمام پنشنرز کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ اور کم از کم ماہانہ تنخواہ 32 ہزار سے بڑھاکر37 ہزارکرنے سے انہیں بڑی حد تک ریلیف ملے گااورکمر توڑ مہنگائی سے متاثرہ حاضر سروس و ریٹائرڈ ملازمین کی مالی مشکلات کسی حد تک کم کرنے میں مدد ملے گی۔

بجٹ تقریر کے بعد اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو سرکاری ملازمین کی مشکلات کا احساس ہے اور وہ سمجھتی ہے کہ افراط زر کی وجہ سے عام لوگوں کی طرح سرکاری ملازمین کی قوت خرید میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے یہی وجہ ہے کہ شدید مالی مسائل اور وسائل کی کمی کے باوجود سرکاری ملازمین کیلئے کسی حد تک ریلیف اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لگژری آئٹمز اور گاڑیوں کی درآمد پر رعائت ختم کئے جانے سے بھی ملکی ریونیو میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے مخلوط حکومت کی طرف سے پیش کردہ پہلے بجٹ میں نوجوانوں، کسانوں، صنعتوں کیلئے پیکیج، آئی ٹی کے فروغ، سولر اندسٹری کی حوصلہ افزائی، افراط زر میں کمی، زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم بڑھانے پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کم کرنے کیلئے بھی اقدامات یقینی بنائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More