اپوزیشن کو عوام دوست بجٹ پر یشانی ہے ،سینیٹر رانا محمودالحسن

اے پی پی  |  Jun 12, 2024

ملتان۔ 12 جون (اے پی پی):زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادنے بجٹ تقریر میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کی شدید مذمت کی ہے اورکہاہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بجٹ اجلاس کے دوران شور شرابہ کیا ،ہلڑبازی کی ،یہ دراصل کھسیانی بلی کھمبانوچے کے مترادف ہے ۔پاکستان پیپلز پار ٹی کے سینیٹر رانا محمودالحسن نے کہاکہ اپوزیشن نے اپنا روایتی کلچر ایوان میں متعارف کروایا

جسے ایک عوام دوست بجٹ پر یشانی ہے ،اپنے دوراقتدارمیں آئی ایم ایف کے ساتھ وعدہ خلافی اورعوام پرٹیکسوں کابوجھ ڈالنے والوں نے کہا کہ تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیاجائے گا مگرموجودہ بجٹ میں ان کے تمام دعوئوں کی نفی کردی۔مسلم لیگ یوتھ میاں چنوں کے رہنما غلام شبیر ساقی نے کہاکہ ایوان کاتقدس پامال کیاگیا ۔انہوں نے کہاکہ عوام دوست بجٹ نے مخالفین کے عزائم خاک میں ملادیئے ہیں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More