سال 25-2024 کے آمدن اور اخراجات کے ہیڈ کا جائزہ لیا گیا

اے پی پی  |  Jun 12, 2024

ملتان۔ 12 جون (اے پی پی):ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمنسٹریشن ایم ڈی اے شاکر عباس بزدار کی زیر صدرات بدھ کے روز پری بجٹ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر انفورسمنٹ ایم ڈی اے محمد عمران ،ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ایم ڈی اے علی رضا، ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی ایم ڈی اے محمد حذیفہ ،ڈائریکٹر لیگل ارسلان ظفر، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس احسان قدیر، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن غلام فرید بھٹی سمیت دیگر افسران شریک ہوئے ۔ اجلاس میں تمام ڈائریکٹوریٹ کے سربراہان نے اپنے اپنے ڈائریکٹوریٹ کی بجٹ تجاویز پیش کیں ۔

ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمنسٹریشن ایم ڈی اے شاکر عباس بزدار نے بجٹ 25-2024 کے آمدن اور اخراجات کے ہیڈ کا جائزہ لیا اور تمام ڈائریکٹوریٹ کی تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنانے کے احکامات بھی دئیے۔انہوں نے تمام ڈائریکٹرز کو ہدایت کی کہ آمدن میں اضافے کے لیے مختلف تجاویز پیش کی جائیں اور غیر ضروری اخراجات میں کمی کی جائے۔ایم ڈی اے کے مالی سال 25-2024 کی بجٹ تجاویز کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ فنانس سب کمیٹی سے منظوری کےلئے ایم ڈی اے کا بجٹ 25-2024 پیش کیا جا سکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More