وفاقی حکومت نے توانائی کے شعبے کو بہتر بنانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ

اے پی پی  |  Jun 12, 2024

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے توانائی کے شعبے کو بہتر بنانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ہیں۔ موجودہ مالی سال کے دوران بجلی چوری کے خلاف مہم میں 50 ارب روپے کی بچت ہوئی۔ بدھ کو وفاقی وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 2024-25 کی بجٹ تقریر میں کہا کہ حکومت نے توانائی کے شعبے کو گردشی قرضوں کو کم کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ہیں۔ ان اقدامات کے نتیجے میں رواں مالی سال کے اختتام تک کسی قسم کے گردشی قرضے میں اضافہ نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کے خلاف مہم میں حکومت کو 50 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے۔ آئندہ مالی سال کے لئے اس میں مزید بہتری آئے گی اور اس کے لئے چند اصلاحات مرتب کی گئی ہیں جن میں نقصانات کو کم کرنے کے لئے ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن میں بہتری، نیشنل ٹرانسمیشن اور ڈسپیج کمپنی (این ٹی ڈی سی) کی تنظیم نو، 9 ڈسکوز اور جنکوز کی نجکاری کا منصوبہ، بجلی چوری کے خلاف مہم، بجلی کی پیدوار کو بہتر بنانے کے لئے درآمدی فیول جی بجائے قابل تجدید توانائی، ونڈ، سولر اور ہائیڈل پاور جنریشن کی طرف منتقل کرنا اولین ترجیح ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More