آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تقریر کے دوران سنی اتحاد کونسل کے اراکین شور شرابہ کرتے رہے

اے پی پی  |  Jun 12, 2024

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تقریر کے دوران سنی اتحاد کونسل کے اراکین مسلسل شور شرابہ کرتے رہے۔

بدھ کو قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے آغاز کے ساتھ ہی سنی اتحاد کونسل کے اراکین اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور انہوں نے نعرے بازی کی تاہم اپوزیشن میں شامل دیگر جماعتوں نے اس احتجاج میں ان کا ساتھ نہیں دیا اور ان کے اراکین اپنی نشستوں پر بیٹھ کر وزیر خزانہ کی تقریر سنتے رہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More