پی ایس ڈی پی کے تحت صنعت و پیداوار ڈویژن کے 13جاری منصوبوں کے لئے مجموعی طورپر 5795ملین روپے مختص

اے پی پی  |  Jun 12, 2024

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال 25-2024 میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی)کےتحت صنعت و پیداوار ڈویژن کے 13جاری منصوبوں کے لئے مجموعی طورپر 5795ملین روپے مختص کئےگئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق صنعت و پیداوار کے پہلے سے جاری 13 منصوبوں جن میں ایک ہزار انڈسٹریل سٹچنگ یونٹ فیزٹو کے لئے 77.154 ملین روپے ، بزنس سکل ڈویلپمنٹ سنٹر برائے خواتین ڈیرہ اسماعیل خان کے لئے 11.196 ملین روپے، ڈویلپمنٹ آف کراچی انڈسٹریل پارک کے لئے 209ملین روپے، بن قاسم انڈسٹریل پارک میں 132کے وی گرڈ کے لئے 1303.494 ملین روپے، کے ٹی ڈی ایم سی کے لئے 223.130 ملین روپے، لسبیلہ میں حب سپیشل اکنامک زون کے لئے 1000 ملین روپے ، انڈسٹریل ڈیزائننگ اینڈ آٹومیشن سنٹر لاہور ،کراچی اور سیالکوٹ کےلئے 300 ملین روپے، نیشنل سٹریٹجک پروگرام برائے صنعت کے لئے 1376.242 ملین روپے، سیالکوٹ میں پراڈکٹ ڈویلپمنٹ سنٹر کے لئے 102.437 ملین روپے، ریسرچ ریگولیٹری اینڈایڈووکیسی سنٹر لاہور کے لئے 80 ملین روپے، سیالکوٹ میں ڈینٹل اینڈ سرجیکل امپلانٹ کےلئے 250 ملین روپے، انجینئرنگ انڈسٹری کے لئے 200 ملین ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے لئے فسیلیٹیشن سنٹربرائے لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ کے لئے 662.347 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More