سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت وزارت دفاع کے مختلف منصوبوں کے لئے 5626 ملین روپے مختص

اے پی پی  |  Jun 12, 2024

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2024-25 کے لئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت وزارت دفاع کے مختلف منصوبوں کے لئے 5626 ملین روپے مختص کر دیئے، یہ فنڈزاس مالی سال کے دوران 14سکیموں کے لئے استعمال ہونگے۔ بدھ کو جاری پی ایس ڈی پی کے مطابق جاری

سکیموں میں گرین اے آئی کے تحت آئی سی ٹی اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈ منصوبے کے لئے 732.857 ملین ، نیشنل ایرو سپیش سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے لئے 864.689 ملین روپے ،نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان کے لئے 77.476 ملین روپے ، این آئی ایچ ڈی سینٹر آف ایکسیلینس کے لئے 1184.517 ملین روپے ، نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے لئے میڈیکل سٹی کے قیام کے لئے سی ڈی اے سے اراضی ایکوائر کرنے کے لئے 623.899 ملین روپے

خانپور ڈیم سے راولپنڈی اور چکلالہ کینٹ کے لئے پانی ڈسٹری بیوشن کے لئے 2 ملین روپے ، نیو جنریشن نیشنل جیو ڈیٹک کے لئے 321 ملین روپے ، پی ایم ایس اے کے منصوبے کے لئے 420 ملین روپے ، ٹیکنالوجی اسسمنٹ لیب کے لئے 279.895 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں ۔

وزارت دفاع کی نئی سکیموں میں ایف جی جونیئر پبلک سکول گوادر کے قیام کے لئے 184.667 ملین روپے ، ایف جی جونیئر پبلک سکول گلگت کے قیام کے لئے 195 ملین روپے ،قانون نافذ کرنے والے ادارے کے لئے ایرل وہیکل سسٹم کے لئے 400 ملین روپے ، نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان میں نئے بلاک کی تعمیر کے لئے 300 ملین روپے ،ریسرچ اینڈ ریجنل سینٹر کی تعمیر کے لئے 50 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More