اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال 25-2024 میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی)کےتحت قومی وزارت صحت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے 27000ملین روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق ان منصوبوں پر 885 ملین روپے غیر ملکی قرضوں کی مد میں جبکہ 26115 ملین روپے کے فنڈزقومی وسائل سےخرچ کئے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق پہلے سے جاری منصوبوں پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 82166.833 ملین روپے ہے جبکہ 30 جون 2024 تک وزارت قومی صحت کے جاری منصوبوں کے لئے 31408.298 ملین روپے کے فنڈزکااجرامتوقع ہے۔ آئندہ مالی سال 25-2024 کے دوران پہلے سے جاری منصوبوں کے لئے مجموعی طورپر 7581.330 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں غیر ملکی امداد کی مد میں 590 ملین جبکہ قومی وسائل سے 6991.330 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔مزید برآں وزارت قومی صحت کے مختلف نئے منصوبوں کے لئے آئندہ مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 19418.670 ملین روپے کے فنڈزمختص کئے گئے ہیں جن میں غیر ملکی امداد /قرضوں کا عنصر 295ملین روپے جبکہ ملکی وسائل سے 19123.670 ملین روپے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ اس طرح آئندہ مالی سال کے دوران وزارت قومی صحت کے پہلے سے جاری اور مختلف نئے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طورپر 27000 ملین روپے کے فنڈزمختص کئے گئے ہیں۔