سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت انسانی حقوق ڈویژن کے 8 جاری منصوبوں کیلئے کل 104 ملین روپے مختص

اے پی پی  |  Jun 12, 2024

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے نئے مالی سال2024-25 کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت انسانی حقوق ڈویژن کے 8 جاری منصوبوں کیلئے کل 104 ملین روپے مختص کئے ہیں ۔

بدھ کو جاری کئے گئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے مطابق حکومت نے وزارت انسانی حقوق کے جاری 8 ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 104 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے جس کے تحت انسانی حقوق انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم (ایچ آر آئی ایم ایس) کے لئے 8.400 ملین روپے ، وزارت انسانی حقوق میں پی ایم یو کے قیام کیلئے 20 ملین روپے، خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے اضلاع میں انسانی حقوق کے سب آفسز کے قیام کیلئے 14 ملین روپے، انسانی حقوق آگاہی پروگرام کیلئے 8.9 ملین روپے،

انسانی حقوق کوآرڈینیشن اینڈ مانیٹرنگ یونٹ کیلئے 13.581 ملین روپے، وزارت انسانی حقوق کی ادارہ جاتی مضبوطی کیلئے 14.324 ملین روپے، اسلام آباد میں ٹرانس جینڈر پروٹیکشن سینٹر کے قیام کے پائلٹ پراجیکٹ کیلئے 13 ملین روپے جبکہ اسلام آباد کے ایچ -9 سیکٹر میں چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ کے قیام کیلئے زمین کے حصول، فیزیبیلٹی سٹڈی ، ڈیزائن، بائونڈری وال کی تعمیر کیلئے 11.795 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More