ترکمانستان کے سفیر عطا جان مولویوف کا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا دورہ، علامہ اقبال کے نام سے منسوب درسگاہ میں آ کر بہت خوشی ہوئی، سفیر عطا جان مولویوف

اے پی پی  |  Jun 12, 2024

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):پاکستان میں تعینات ترکمانستان کے سفیر عطا جان مولویوف نےبدھ کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا دورہ کیا۔اس موقع پر ترکمانستان کے سفیر عطا جان مولویوف نے وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمودسے ملاقات کی اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان دیرینہ تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں، ہمارے جذبات واحساسات ترکمانستان کے لئے بہت اچھے ہیں، دونوں اقوام میں پیار واخلاص پایا جاتا ہے، ترکمانستان کی تاریخ و ثقافت کو اوپن یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات سے روشناس کرانے کے لئےاوپن یونیورسٹی ہسٹری میوزیم میں ایک کارنر کا قیام بھی عمل لانا چاہیے جو ترکمانستان کے قابل شعراء، محقق، دینی،سیاسی و سماجی شخصیات کی تخلیقات و عجائبات پر مشتمل ہو۔

اس موقع پر ترکمانستان کے سفیر عطا جان مولویوف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کے نام سے منسوب درسگاہ میں آ کر بہت خوشی ہوئی اورعلامہ اقبال اوپن یونیوسٹی میں ترکمانستان کے تاریخی کارنر کے قیام کی یقین دہانی بھی کرائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کارنر سے نہ صرف علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بلکہ ترکمانستان کی تاریخ وثقافت سے پاکستان کے تمام شہری مستفید ہوں گے اور انہیں قریب سے جاننے کا موقع ملے گا۔ ترکمانستان کے سفیر عطا جان مولویوف نے اوپن یونیورسٹی کے شعبہ آئی ای ٹی کا بھی دورہ کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More