کابینہ ڈویژن کے مختلف منصوبوں کے لئے 40773 ملین روپے مختص

اے پی پی  |  Jun 12, 2024

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2024-25 کے لئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت کابینہ ڈویژن کے مختلف منصوبوں کے لئے 40773 ملین روپے مختص کر دیئے ہیں ۔

بدھ کو جاری پی ایس ڈی پی کے مطابق کابینہ ڈویژن کے جاری منصوبوں میں نیشنل آرکائیو آف پاکستان کی ماڈرنائزیشن کے لئے 21.771ملین روپے ، پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول پروگرام کے لئے 40000ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔

کابینہ ڈویژن کی نئی سکیموں میں اسلام آباد ٹیکنوپولائز انفراسٹرکچر کے لئے 501.223ملین روپے ، نیشنل آرکائیو آف پاکستان کی عمارت کی اپ گریڈیشن کے لئے 100ملین روپے ،سکیورٹی ، سولر سسٹم اور دیگر کاموں کے لئے 150ملین روپے مختص کیے گئے ہیں ۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More