وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے تمام اتحادی جماعتوں کے سربراہان کا فرداً فرداً نام لے کر شکریہ ادا کیا

اے پی پی  |  Jun 12, 2024

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 2024-25ء کا وفاقی بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے تمام اتحادی جماعتوں کے سربراہان کا فرداً فرداً نام لے کر شکریہ ادا کیا۔

بدھ کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے انہوں نے حکمران اتحاد میں شامل جماعتیں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ خالد مقبول صدیقی، مسلم لیگ (ق) کے چوہدری سالک حسین، بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد مگسی، تحریک استحکام پاکستان کے عبدالعلیم خان اور دیگر اتحادیوں کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More