پی ڈی ایم اے پنجاب وجرمن تنظیم کے درمیان مفاہمتی یادد اشت پر دستخط کرنے کی تقریب کا انعقاد

اے پی پی  |  Jun 12, 2024

لاہور۔12جون (اے پی پی):پی ڈی ایم اے پنجاب اور جرمنی کی تنظیم ویلٹ ہنگر ہائف کے درمیان بدھ کے روز مفاہمتی یادد اشت پر دستخط کرنے کی تقریب پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس لاہور میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے عامر رضا، ڈائریکٹر کوآرڈینیشن ظہیر لیاقت ،ڈائریکٹر آپریشنز نثار ثانی اور نجی تنظیم کے عہدیداران شریک ہو ئے ۔ اس موقع پرنجی تنظیم کے نمائندوں اور پی ڈی ایم اے کے درمیان باہمی معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے وفد سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک میں شامل ہے،شہریوں کو بہترین ماحول اور سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ ایم او یو کا مقصد پنجاب میں ڈیزاسٹر رسک رڈکشن اور موسمیاتی تبدیلیوں میں تعاون ہے،پی ڈی ایم اے پنجاب سماجی تنظیم کو تمام تر ممکنہ سہولیات فراہم کر ے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے پلاننگ کوآرڈینیشن اور آپریشنل معاملات میں سماجی تنظیم کو معاونت فراہم کرے گا،ایم او یو سائن کرنے کا مقصد باہمی تعاون کو فروغ اور ملکر قدرتی آفات کا مقابلہ کرنا ہے،پی ڈی ایم اے قدرتی آفات میں عوام کوریلیف دے رہا ہے، بھوک بھی قدرتی آفت ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ویلٹ ہنگر تنظیم کے تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔

نجی تنظیم کے وفد نے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ قدرتی آفات سے متاثرہ کمیونٹی کی بنیادی و غذائی ضروریات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہے ،ڈیزاسٹر رسک انڈکشن میں بہتری اور ایکو سسٹم کی بحالی میں ویلٹ ہنگر ہائف پی ڈی ایم اے پنجاب سے تعاون کریگی۔ وفد نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر پنجاب میں بھوک کے خاتمے کیلئے کام کریں گے ، ویلٹ ہنگر ہائف پی ڈی ایم اے پنجاب کو لوکل سطح تک رسک اسسمنٹ میں تعاون فراہم کرے گی، اس موقع پرنجی تنظیم کے نمائندوں نے پی ڈی ایم اے کے کام کرنے کے انداز کو سراہا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More