کراچی۔ 12 جون (اے پی پی):پاکستان ریلوے انتظامیہ نے عید الاضحی کے موقع پر عوام کی سہولت کیلئے اضافی رش کے پیش نظر چوتھی عید سپیشل ٹرین کراچی سے لاہور کے درمیان چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔بدھ کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ سپیشل ٹرین 15جون کودوپہر 1بجے کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوکر روہڑی،رحیم یار خان،ملتان،خانیوال،اوکاڑہ سے ہوتی ہوئی اگلے روز صبح 9بجکر 35منٹ پر لاہور پہنچے گی۔اس کے علاہ لالہ موسی براستہ سرگودھا،فیصل آبادکے درمیان چلنے والی ملت ایکسپریس (17Up,18Dn)اور رحمان بابا ایکسپریس (47Up,48Dn)کو دوڑ ریلوے اسٹیشن پر 2منٹ کیلئے رکنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔عوام کو یہ سہولت عارضی بنیاوں پر3ماہ کے لئے حاصل ہوگی،اس فیصلہ پر فوری طور پر عمل درآمد ہوگا۔