وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ، فنانس بل 2024-2025 قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری

اے پی پی  |  Jun 12, 2024

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت بدھ کو وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی کابینہ نے فنانس بل 2024-2025 قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دی۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں مالی سال 2024-2025 کے وفاقی بجٹ کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں اور ان تجاویز پر بحث کی گئی جس کے بعد وفاقی کابینہ نے فنانس بل 2024-2025 کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More