پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک کے زیر انتظام قومی مباحثہ آج (جمعرات کو) ایوان قائد میں ہوگا

اے پی پی  |  Jun 12, 2024

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک کے زیر انتظام قومی مباحثہ کل (جمعرات کو) ایوان قائد میں ہوگا۔ مباحثے کے مہمان خصوصی قومی رحمت اللعالمین و خاتم النبیین ﷺاتھارٹی کے چیئرمین خورشید احمد ندیم ہوں گے جبکہ سینیٹر روزینہ عالم خان مباحثے کی صدارت کریں گی۔ مباحثے کے آرگنائزر ڈاکٹر محمد افضل بابر نے بتایا کہ 26 ملین آئوٹ آف سکول بچوں کی بات بہت اہم ہے اور ہر فورم پر ہوتی ہے لیکن 70 ملین درسگاہوں میں موجود بچوں کو کیا سکھایا جا رہا ہے

کیا بنایا جا رہا ہے، بہت کم زیر بحث لایا جاتا ہے، اس لئے پاکستان ایجوکیشن فائونڈیشن کے تعاون سے نظریہ پاکستان کونسل کے زیر سایہ قومی مباحثہ بعنوان “کیا ہمارا نظام تعلیم بچوں میں اچھے شہری کے اوصاف پیدا کرسکتا ہے”پر ماہرین تعلیم ، پارلیمنٹیرینز اور سول سوسائٹی اپنی سفارشات زیر بحث لائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More