جنرل سپروائزر ہسپتال کا مکہ مکرمہ میں سکیورٹی فورسز کے ہسپتال اورصحت کے مراکز کا معائنہ

اے پی پی  |  Jun 12, 2024

مکہ مکرمہ ۔12جون (اے پی پی):سعودی عرب میں جنرل ایڈمنسٹریشن آف میڈیکل سروسز اینڈ سکیورٹی فورسز ہسپتال پروگرام کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر صالح بن زید المحسن نے مکہ مکرمہ میں سکیورٹی فورسز کے ہسپتال اورصحت کے مراکز کا معائنہ کیا۔

ان کی تیاری اور کام کا جائزہ لینے کے لیے سائٹس اور حج مشن 1445ھ میں شرکت کرنے والے انتظامی اور صحت کے کیڈرز کی تیاری کا معائنہ کیا۔ وزارت داخلہ کی طبی خدمات کی مختلف ٹیموں نے حج سیزن کے لیے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ حج پلان پر عملدرآمد کیا جا سکے۔

پلان کی منظوری وزیر داخلہ اور سپریم حج کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف بن عبدالعزیز نے دی تھی۔ وہ طریقہ اختیار کیا گیا ہے جو تمام طبی خدمات کی بہترین کارکردگی کی ضمانت دیتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More