پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے جڑی ہے،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان

اے پی پی  |  Jun 12, 2024

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کو ہر طرح کا تعاون فراہم کریں گے،پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے جڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان کے صوبائی وزیر میر عاصم کردگیلو سے گفتگوکرتےہوئے کیا جنہوں نے بدھ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اُمور سمیت بلوچستان کی مجموعی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بلوچستان حکومت کو ہر طرح کا تعاون فراہم کریں گے۔ وفاق میں بلوچستان کی عوام آواز بنیں گے۔ بلوچستان حکومت عوام دوست پالیسیاں اپنائے۔ بلوچستان کی عوام کی امنگوں کو ترجمانی کریں گے۔ سیدال خان نے کہا کہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے جڑی ہے۔

بلوچستان میں موجود قدرتی وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ گوادر پورٹ سے کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی۔ بلوچستان کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے تعاون کی یقین دہانی پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More