پاکستان کے سلامتی کونسل کا غیرمستقل ممبر منتخب ہونے پر نیک خواہشات کا پیغام ،وزیراعظم شہباز شریف کا فن لینڈ کے صدر سےاظہار تشکر

اے پی پی  |  Jun 12, 2024

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فن لینڈ کے صدر کی جانب سے پاکستان کے سلامتی کونسل کے غیرمستقل ممبر کے طور پر انتخاب پر نیک خواہشات کے پیغام پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

بدھ کو فن لینڈ کے صدر الیگزینڈرسٹب کی طرف سے سلامتی کونسل کے غیرمستقل ممبر کے طور پرپاکستان سمیت دیگر ممالک کے انتخاب پرمبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغام کے جواب میں وزیراعظم نے ان کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 26-2025 کی مدت کےلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی غیرمستقل نشست پر بطور امیدوار پاکستان کی حمایت کرنے پرفن لینڈ کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

وزیراعظم نے کہا کہ سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے پاکستان عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری کےلئے کام کرے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More