جمہوریہ کانگو کی پہلی خاتون وزیر اعظم نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اے پی پی  |  Jun 12, 2024

کنشاسا۔12جون (اے پی پی):جمہوریہ کانگو کی پہلی خاتون وزیر اعظم جوڈتھ سمینوا تولوکا نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ شنہوا کے مطابق جوڈتھ سمینوا تولوکا اور دیگر 54 نئے حکومتی اراکین نے بدھ کو باضابطہ طور پر عہد ے کا حلف اٹھا یا۔

اس موقع پر جوڈتھ سمینوا تولوکا نے کہا کہ وہ بطور وزیر اعظم منتخب ہونے پر فخر محسوس کر رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ عہدہ سنبھالنے سے وہ اس لمحے کی تاریخی اور کانگو کے عوام کے لیے اس تقرری کی اہمیت سے پوری طرح واقف ہیں۔وہ اپنے اوپر ذمہ داری کا بوجھ محسوس کرتی ہیں اور ملک کے اندر نمائندگی کرنے کے خیال پر فخر محسوس کرتی ہیں۔

انہوں نے تقریبا 2.6 ملین ملازمیتں ، ریاضی اور مصنوعی ذہانت کی اکیڈمی بنا کر ایک ابھرتے ہوئے جمہوریہ کانگو کی بنیاد ڈالنے کا وعدہ کیا اور قومی سلامتی، اقتصادی تنوع، بنیادی ڈھانچے کے رابطے، عوامی خدمات اور ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے بارے اقدامات کو ترتیب دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More