نیو یارک ۔12جون (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف)نے کہا کہ دنیا بھر میں 5 سال سے کم عمر کے 400 ملین ( 60 فیصد ) بچوں کو گھروں میں باقاعدگی سے نفسیاتی جارحیت یا جسمانی سزا ئوں کا سامنا ہے ۔ شنہوا کے مطابق یونیسف نے کھیل کے پہلے بین الاقوامی دن کے موقع پر جاری ڈیٹا میں کہا کہ ان میں سے تقریبا 330 ملین بچوں کو جسمانی طور پر سزا کا سامنا ہے ۔یونیسف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نےکہا کہ جب بچوں کو گھر میں جسمانی یا زبانی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے، یا جب وہ اپنے پیاروں سے سماجی اور جذباتی دیکھ بھال سے محروم ہوتے ہیں، تو اس سے ان کی عزت نفس اور ترقی کے احساس کو نقصان پہنچ سکتا ہے، جبکہ دوسری جانب اچھا رویہ بچوں کو محفوظ محسوس کرنے، سیکھنے، مہارت پیدا کرنے اور اپنے ارد گرد کی دنیا کو نیویگیٹ کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔نتائج کے مطابق ، 4 میں سے 1 سے کچھ زیادہ مائیں اور بنیادی دیکھ بھال کرنے والے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ بچوں کی مناسب پرورش اور تعلیم کے لیے جسمانی سزا ضروری ہے۔یونیسف اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ ہر بچہ محفوظ اور پیار کے احساس میں بڑا ہو کے لئے حکومتوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ قانونی اور پالیسی فریم ورک کو مضبوط بنائیں تاکہ گھر میں بچوں کے خلاف ہر قسم کا تشدد ممنوع ہو ۔