عازمین حج کو خدمات و سہولیات کی فراہمی کے لئے سعودی عرب کا کردار قابل تعریف ہے، ملائیشیا

اے پی پی  |  Jun 12, 2024

مکہ مکرمہ۔12جون (اے پی پی):ملائیشیا کے وزیر برائے مذہبی امور داتو محمد نعیم بن مختار نے کہا ہے عازمین حج کی خدمات کے حوالے سے سعودی عرب کا کردار قابل تعریف ہے۔ اردو نیوز کے مطابق انہوں نے مکہ مکرمہ کے دورے کے دوران ملائیشیا کے عازمین حج کےلیے غیر معمولی خدمات اور تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے پر حج ورکرز کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ملائیشین حج مشن کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عازمین حج کےلیے بہترین تجربے کی ضمانت کےلیے دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے عازمین حج کو غیر معمولی خدمات فراہم کرنے کےلیے مشارق الماسیہ کمپنی کی کوششوں کو بھی سراہا۔ یاد رہے کہ سعودی حکومت نے رواں سال ملائیشین عازمین حج کےلیے 31 ہزار 600 عازمین کا کوٹہ رکھا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More