انٹرنیشنل میڈیا ٹیم کا مکہ میں نسک ایپ کے مرکزی دفتر کا دورہ

اے پی پی  |  Jun 12, 2024

مکہ مکرمہ۔12جون (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت میڈیا نےحج 2024 کی کوریج کے لئے آئی انٹرنیشنل میڈیا ٹیم کو نسک ایپ کے مرکزی دفتر کا دورہ کرایا۔عازمین حج و عمرہ کی سہولت کے لئے قائم کی گئی نسک ایپ کے ذریعے درخواست کے عمل کو آسان بنادیا گیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم ایک جامع مرکز کے طور پر کام کرتا ہے ۔یہاں موجود افسران نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ عازمین حج و عمرہ اس ایپ کی مدد سےمجاز سروس فراہم کنندگان کی طرف سے فراہم کردہ اور منظور شدہ پیکجز میں سے انتخاب کر سکتے ہیں اور حج سے متعلق ضروری معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور اس سے آگے کے لیے اپنے حج یا عمرہ کے سفر کا پروگرام بنانے کے لیے نسک، سرکاری منصوبہ بندی، بکنگ اور تجربہ کا پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔

نسک ایپ کے ساتھ پوری دنیا کے مسافر ای ویزا کے لیے درخواست دینے سے لے کر ہوٹلوں اور پروازوں کی بکنگ تک اپنے پورے دورے کو آسانی سے ترتیب دے سکتے ہیں۔ یہ پلیٹ فارم منظور شدہ سروس فراہم کنندگان کی طرف سے مختلف پیکیجز پیش کرتا ہے، پروازیں، نقل و حمل، رہائش، مقدس مقامات پر خدمات، رہنمائی، اور دیگر خدمات جنہیں آپ پیکجز کو براؤز کرتے وقت دریافت کرسکتے ہیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس ایپ نے عازمین حج و عمرہ کو بہت سی الجھنوں سے بچانے کے علاوہ اپنی مرضی کا پیکج منتخب کرنے میں انتہائی معاونت فراہم کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More