بیرون ممالک سے 15 لاکھ 47 ہزار عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

اے پی پی  |  Jun 12, 2024

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس نے اعلان کیا ہے کہ حج سیزن 2024 کے لیے پیر 10 جون تک فضائی، بحری اور زمینی راستے سے 15 لاکھ 47 ہزار295 عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ایس پی اے کے مطابق 14 لاکھ 83 ہزار312 عازمین فضائی راستے، 59 ہزار 273 زمینی اور 4 ہزار710 بحری راستے سے پہنچے ہیں۔محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہےکہ وہ عازمین کے داخلے کو آسان بنانے کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لا رہا ہے۔ تمام بین الاقوامی پورٹس پر تمام ہالز میں کوالیفائیڈ عملہ اور جدید تیکنیکی ڈیوائسز موجود ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More