سعودی عرب کے ولی عہد سے کویتی ہم منصب کی ملاقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور بارے تبادلہ خیا ل کیا

اے پی پی  |  Jun 12, 2024

ریاض ۔12جون (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے کویت کے ہم منصب ( ولی عہد )شیخ صباح خالد الاحمد الصباح نے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات کے پہلوئوں اور مختلف شعبوں میں ترقی کے مواقع کا جائزہ لیا۔ایس پی اے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے کویتی ولی عہد کا مملکت میں خیرمقدم کیا اور ان کے خوشگوار قیام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات کے پہلوئوں اور مختلف شعبوں میں ان کی ترقی کے مواقع کا جائزہ اور علاقائی و بین الاقوامی امور اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں بارے تبالہ خیال کیا ۔واضح رہے کویتی ولی عہد کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پہلا غیر ملکی سرکاری دورہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More