امریکا کا فلسطینیوں کی انسانی امداد کے لیے 40 کروڑ چار لاکھ ڈالر دینے کا اعلان

اے پی پی  |  Jun 12, 2024

عمان ۔12جون (اے پی پی):امریکا نے فلسطین کو 40 کروڑ چار لاکھ ڈالرامداد دینے کا اعلان کیاہے ۔ العربیہ کے مطابق اردن، مصر اور اقوام متحدہ کے اشتراک سے اردن میں غزہ میں امداد کی ترسیل بہتر بنانے کے لئے ایک کانفرنس منعقد ہو رہی ہے جس میں امریکانے 40 کروڑ چار لاکھ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان کیا ہے۔امریکا کا کہنا ہے کہ وہ سنگین انسانی حالات کے جواب میں غزہ اور اس کے آس پاس کے علاقے میں فلسطینی شہریوں کو اضافی انسانی امداد فراہم کر رہا ہے۔وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نےاردن کی میزبانی میں انسانی امداد کی کانفرنس میں کہا کہ وہ فلسطینیوں کے لیے اضافی 404 ملین ڈالر کی نئی امداد کا اعلان کر رہے ہیں ، جو 1.8 ارب ڈالر سے زیادہ کی ترقیاتی، اقتصادی اور انسانی امداد کے علاوہ ہے جو امریکا نے 2021 سے فراہم کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More