ہنٹر بائیڈن کے خلاف کیس میں اپیل کریں گے، امریکی صدر

ہم نیوز  |  Jun 12, 2024

نیویارک: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ہنٹر بائیڈن کے خلاف کیس میں اپیل کریں گے۔ ہنٹر بائیڈن کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے کیس میں قصوروار قرار دے دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو نشے کی حالت میں اسلحہ رکھنے کا مجرم قرار دیا گیا۔ امریکی تاریخ میں پہلی دفعہ کسی موجودہ صدر کے بیٹے کو مجرم ٹھہرایا گیا ہے۔

ریاست ڈیلاویئر کی 12 اراکین پر مشتمل جیوری نے ہنٹر بائیڈن کو 3 جرائم میں ملوث قرار دیتے ہوئے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ امریکی صدر کے بیٹے نے 2018 میں منشیات اور ہینڈ گن سے متعلق غلط بیانی کی۔

یہ بھی پڑھیں: افریقی ملک ملاوی کے نائب صدر کی طیارے حادثے میں ہلاکت کی تصدیق

امریکی صدر جوبائیڈن نے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں ہنٹر بائیڈن کے خلاف فیصلے کو تسلیم کرتا ہوں اور ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں۔ آئندہ مقدمے کے نتائج کو بھی مانیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہنٹر بائیڈن کے خلاف کیس میں اپیل کریں گے۔

واضح رہے کہ جوبائیڈن کے بیٹے کو کیس میں ممکنہ طور پر 25 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More