غیر سرکاری تنظیم “میدان ” کی طرف سے معروف لکھاری عمران ملک کی پسماندہ بچوں پر مرکوز مہم کی پذیرائی

اے پی پی  |  Jun 11, 2024

اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):بچوں کی تعلیم اور دیگر حقوق کے لئے کوشاں غیر سرکاری تنظیم “میدان ” نے معروف لکھاری عمران ملک کی سٹریٹ چلڈرن اور سکول سے باہر بچوں کے لئے مرکوز کاوشوں کو سراہا ہے ۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کے مطابق ” میدان ” کے پراجیکٹ ہیڈ ریحان طاہر نے عمران ملک کو اس سلسلے میں ” آئی ایم سم باڈی(I am somebody)” مہم پر تعریفی شیلڈ پیش کی۔ یہ اقدام پاکستان میں لاکھوں اسٹریٹ چلڈرن اور سکول سے باہر بچوں پر مرکوز ہے۔ اس مہم کا مقصد گلی کوچوں کے پسماندہ بچوں کے لیے کھیلنے کے حق، شناخت کے حق اور تعلیم کے حق کی وکالت کرنا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More