وفاقی محتسب کا پروٹیکٹوریٹ آف ایمیگرانٹس کے خلاف شکا یات کا ازخود نو ٹس ، معائنہ ٹیم تشکیل

اے پی پی  |  Jun 11, 2024

اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے پروٹیکٹوریٹ آف ایمیگرانٹس کے خلاف بد انتظا می کی شکا یات کا ازخود نو ٹس لیتے ہوئے وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے سینئر ایڈ وائزر احمد فا روق کی سر برا ہی میں ایک معا ئنہ ٹیم تشکیل دی ہے جو (آج)بدھ کو پروٹیکٹوریٹ آف ایمیگرانٹس رحمن آ باد راولپنڈ ی کا دورہ کرے گی۔

وفاقی محتسب سیکریٹر یٹ سے جاری بیان کے مطابق وفا قی محتسب نے پروٹیکٹوریٹ آف ایمیگرانٹس آفس کے خلاف بد انتظا می بشمول بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے سفر میں رکاوٹوں اور پرو ٹیکٹر سٹیمپ لگا نے میں تا خیر نیز ایجنٹوں کی دخل اندازی سے متعلق بڑ ی تعداد میں شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے معائنہ ٹیم تشکیل دی جو دورہ کے دوران ان شکا یات کا جا ئزہ لے گی اور ان کے حل کے لئے تجا ویز پر مبنی اپنی رپورٹ وفاقی محتسب کو پیش کر ے گی۔

سینئر ایڈ وائزر کی سر برا ہی میں یہ ٹیم پروٹیکٹوریٹ آف ایمیگرانٹس آفس رحمن آ باد راولپنڈ ی کے دورے کے دوران موقع پر موجود افراد کی شکا یات بھی سنے گی اور پروٹیکٹوریٹ آف ایمیگرانٹس کی انتظا میہ سے مل کر ان کا قا بل عمل حل تلا ش کر ے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More