وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ کی زیرصدارت ‘جی ایس ایم اے ڈیجیٹل نیشن سمٹ’ کے حوالہ سے اجلاس

اے پی پی  |  Jun 11, 2024

اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ کی زیرصدارت 7اگست کو منعقد ہونے والے “جی ایس ایم اے ڈیجیٹل نیشن سمٹ” کے حوالے سے منگل کو وزارت آئی ٹی کے کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد ہوا۔وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی کیپٹن (ر ) محمد محمود ، ہیڈ اے پی اے سی، جی ایس ایم اے جولیئن گورمین اور جی ایس ایم اے کنٹری لیڈ سائرہ فیصل بھی موجود تھیں۔

وزارت آئی ٹی کے تعاون سے “جی ایس ایم اے ڈیجیٹل نیشن سمٹ” کا انعقاد 7 اگست کو اسلام آباد میں ہورہا ہے۔اجلاس کو “جی ایس ایم ڈیجیٹل نیشن سمٹ “کے اہداف اور متوقع نتائج کے بارے میں بریف کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا کہ ڈیجیٹل نیشن سمٹ ہمارے ڈیجیٹل پاکستان کی جانب سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے ، حکومت چاہتی ہے کہ پاکستان نالج اکانومی بنے جس میں ٹیکنالوجی اور انوویشن کے ذریعے معاشی ترقی اور گورننس میں بہتری آئے، ڈیجیٹل منتقلی ملکی ترقی کے لئے بہت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے ذریعے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے، موجودہ حکومت ڈیجیٹل انوویشن اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے لئے کوشاں ہے، ڈیجیٹل نیشن سمٹ کا انعقاد ڈیجیٹل فیوچر کے لئے ہمارے مشترکہ عزم کا ثبوت ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری وزارت آئی ٹی عائشہ حمیرا موریانی، ممبر ٹیلی کام محمد جہانزیب رحیم، صدر و گروپ سی ای او پی ٹی سی ایل و یو فون حاتم بامطرف، سی ای او جاز عامر ابراہیم اور دوسرے ٹیلی کام انڈسٹری کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More