ڈیرہ اسماعیل خان ،منشیات سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام ،ڈیرہ درابن روڈ پر موٹر کار سے 40.8 کلوگرام چرس برآمد

اے پی پی  |  Jun 11, 2024

ڈیرہ اسماعیل خان۔ 11 جون (اے پی پی):ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ڈیرہ انجینئر اصغر خان وزیر کی قیادت میں تھانہ ایکسائز ڈیرہ اسماعیل خان نے منشیات سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ صوبائی اپیکس کمیٹی کے ہدایات کی روشنی میں سید فیاض علی شاہ سیکریٹری محکمہ ایکسائز خیبرپختونخواہ اور احمدزیب ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کے خصوصی احکامات پر منشیات فروشوں ، سمگلروں اور سہولت کاروں کے خلاف صوبہ بھر میں ہنگامی بنیادوں پر کامیاب کارروائیوں کے حوالے سے انجینئر اصغر وزیر سرکل آفیسر ساؤتھ ریجن و ای ٹی او ڈیرہ کو خفیہ زرائع سے بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ بارے ملنے والی اطلاع پر سیف اللہ خان ایس ایچ او تھانہ ایکسائز ڈیرہ بمعہ دیگر نفری کو الرٹ کر دی گیا

تھانہ ایکسائز کے مذکورہ سکواڈ نے سرکل آفیسر کی سربراہی میں ڈیرہ درابن روڈ پر دوران ناکہ بندی کی ، آنے والی مشکوک گاڑی نمبرJA 899 اسلام آباد کو روک کر دوران تلاشی گاڑی کے خفیہ خانوں سے 40800 گرام (40.8کلو گرام)چرس برآمد کی۔ ملزم محمد فاروق ولد عمر خان سکنہ مانجھی ضلع ٹانک کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز ڈیرہ ریجن میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More