وزیراعظم شہباز شریف کا ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اے پی پی  |  Jun 11, 2024

اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں 11 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔

منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز ہمیشہ آہنی دیوار ثابت ہوئی ہیں،پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم پاک فوج کے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں،ہم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More