پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس13 جون کو ہوگا

اے پی پی  |  Jun 11, 2024

لاہور۔11جون (اے پی پی):پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس 13 جون بروز جمعرات کو ہوگا۔قائم مقام گورنر نے پنجاب اسمبلی کے قواعد و ضوابط1997 کے قائدہ 134 کے تحت 13 جون کا دن بجٹ اجلاس کے لئے مختص کر دیا۔اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق پنجاب اسمبلی کے 11ویں اجلاس میں بجٹ دوپہر 2 بجے پیش کیا جائے گا اور بجٹ اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More