وزیراعظم پاکستان کے حالیہ دورہ میں دونوں ممالک کے رہنمائوں نے باہمی تعلقات کی ترقی کے لئے اسٹریٹجک رہنمائی فراہم کی، چینی وزارت خا رجہ

اے پی پی  |  Jun 11, 2024

بیجنگ۔11جون (اے پی پی):چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے دورہ چین کے دوران دونوں ممالک کی اعلیٰ ترین قیادت نے باہمی تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیااور پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے میں سی پیک کے مثبت کردار کی تعریف کی ۔منگل کو جاری بیان کے مطابق چینی ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں نے پاک چین تعلقات کی ترقی کے لئے اسٹریٹجک رہنمائی فراہم کی۔ چین کے صدر شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری گہری ہوئی ہے، اس شراکت داری میں رائے عامہ کی مضبوط بنیاد، مضبوط داخلی محرک قوت اور وسیع تر ترقی کے امکانات موجود ہیں۔

چین ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کرنے، تعاون کے تعلقات کو مضبوط بنانے، اسٹریٹجک کوآرڈینیشن کو گہرا کرنے اور نئے دور میں چین پاکستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو تیز کرنے کے لئے تیار ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان آہنی دوستی کو کوئی طاقت نہیں ہلا سکتی اور پاکستان چین کا سب سے قابل اعتماد دوست اور شراکت دار رہےگا۔ فریقین نے متفقہ طور پر اپنے اپنے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ فریقین نے پاکستان کی قومی ترقی کے فروغ اور پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے میں سی پیک کے مثبت کردار کی تعریف کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More