جاپان میں غیر قانونی پناہ گزینوں کی ملک بدری کا عمل آسان بنانے کا امیگریشن قانون نافذ العمل

اے پی پی  |  Jun 11, 2024

ٹوکیو۔11جون (اے پی پی):جاپان میں نیا امیگریشن قانون نافذ العمل ہو گیا جس کے تحت غیر قانونی پناہ گزینوں کی ملک بدری کا عمل آسان ہو گیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان میں غیر قانونی اور مسترد شدہ تارکین وطن کو بیدخل کرنے کا نیا ترمیمی امیگریشن قانون پیر سے نافذ العمل ہو گیا ہے۔دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت کو سیاسی پناہ کی درخواستوں کی کم تعداد کی وجہ سے طویل عرصے سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ گزشتہ سال ریکارڈ 303 افراد کو پناہ گزین کا درجہ دیا گیا

جن میں سے زیادہ تر کا تعلق افغانستان سے تھا۔اب حکومت تین بار مسترد کیے گئے پناہ کے متلاشیوں کو ملک بدر کر سکتی ہے۔اس سے قبل ، پناہ گزین کا درجہ حاصل کرنے والے ملک میں رہنے کے قابل تھے جب کہ وہ فیصلوں کے خلاف بار بار اپیل کرنے کا حق رکھتے تھے ۔جاپان کے وزیر انصاف ریوجی کوئزومی نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ نظرثانی شدہ قانون کا مقصد اُن لوگوں کو تیزی سے ملک بدر کرنا ہے جن کو قیام کی اجازت نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں کو تحفظ کی ضرورت ہے انہیں تحفظ فراہم کیا جائے گا، جبکہ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More