پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن مکمل،واپسی پروازیں 20جون سے شروع ہوں گی،ترجمان

اے پی پی  |  Jun 11, 2024

اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):پی آئی اے کےقبل از حج آپریشن کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو گیا۔ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ شب کراچی تا جدہ آپریٹ ہونے والی پی آئی اے کی آخری پرواز کے ساتھ ہی قبل از حج آپریشن مکمل ہوگیا،کل 171 پروازوں کے ذریعے 35030 عازمین حج حجاز مقدس روانہ ہوئے۔پی آئی اے کے قبل از حج آپریشن کا آغاز 9 مئی کو ہوا جو 11 جون تک جاری رہا

قبل از حج پروازیں کراچی، اسلام آباد، لاہور ،ملتان، سیالکوٹ اور پشاور سے براہ راست روانہ ہوئیں،سکھر اور کوئٹہ سے عازمین حج نے براستہ کراچی جدہ کا سفر کیا،171 پروازوں میں سے 126 پروازیں وقت سے کچھ دیر پہلے ہی روانہ ہوئیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ قبل از حج آپریشن میں 45 پروازیں موسم کی خرابی اور آپریشنل وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار ہوئیں۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز 20 جون سے ہوگا جو 21 جولائی تک جاری رہے گا

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More