اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان ، ڈالر بھی مہنگا ہو گیا

ہم نیوز  |  Jun 11, 2024

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہونے کے بعد انڈیکس منفی ہو گیا جبکہ ڈالر کی قیمت بھی بڑھ گئی ۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 532 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تاہم تھوڑی دیر بعد انڈیکس میں کمی آنا شروع ہو گئی ، 100 انڈیکس 77 پوائنٹس کی کمی کے بعد 73 ہزار 75 کی سطح پر آ گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان ، انڈیکس میں 106 پوائنٹس کا اضافہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھنے میں آئی، 501 پوائنٹس کمی کے ساتھ 100 انڈیکس 73 ہزار 253 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوا جس سے ڈالر 278 روپے 45 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 37 پیسے پر بند ہوا تھا۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More