مکہ مکرمہ۔11جون (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر برائے ذرائع ابلاغ سلمان بن یوسف الدوسری نے پیر کو ’’حج میڈیا ہب‘‘ اقدام کے پہلے ورژن کا افتتاح کیا، یہ سنٹر 10سے 16 جون تک مکہ مکرمہ میں وزارت کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری سے قائم کیا گیا ہے۔ یہ حج و عمرہ اور حجاج کا تجربہ پروگرام ہے۔ اس مرکز کا قیام میڈیا کی تبدیلی کے سال کے اقدامات کا حصہ ہے، جس کا اعلان میڈیا کے وزیر نے تین ماہ قبل تیسرے سالانہ ’’سعودی میڈیا فورم‘‘ میں کیا تھا۔ حج میڈیا ہب کا مقصد میڈیا پرسنز کو حج سیزن 1445 ہجری کے دوران کوریج مکمل کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لئے ایک مربوط میڈیا ماحول فراہم کرنا ہے۔150 سے زیادہ مقامی، عرب، اسلامی اور بین الاقوامی میڈیا آؤٹ لیٹس، اور 1,500 سے زیادہ مقامی اور بین الاقوامی میڈیا پروفیشنلزکے ہب کی خدمات سے مستفید ہونے کی توقع ہے۔ اس مرکز کو 11 معاون میڈیا ایریاز کے قیام، حجاج کو فراہم کی جانے والی خدمات پر روشنی ڈالنے والی ایک انٹرایکٹو میڈیا نمائش، نیوز کانفرنسوں کے لیے ایک ہیڈ کوارٹر، مربوط خدمات کے ساتھ ایک میڈیا سینٹر، مختلف سٹوڈیوز، میڈیا مواد براہ راست جاری کرنے کے لیے گاڑیاں، اور اس جیسی دیگر سہولیات سے مزین کیا گیا ہے۔ ورچوئل پریس سینٹر جہاں ایک خصوصی ٹیم ایک انٹرایکٹو اسکرین کے ذریعے مواد پیش کرنے میں حصہ لیتی ہے،اور چوبیس گھنٹے مسلسل اپ ڈیٹس اور خدمات فراہم کرتی ہے۔ یہ ہب تمام میڈیا ایجنسیوں کو اکٹھا کرتا ہےتاکہ تمام میڈیا شخصیات اور آؤٹ لیٹس کے کام کی حمایت کی جا سکے اور حج سیزن کے دوران مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کوریج میں مزید جدت لانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی فراہم کی جا سکے۔ یہ انٹرایکٹو ٹیکنالوجیز سے بھرپور ماحول میں کوریج فراہم کرتا ہے اور حجاج کو فراہم کی جانے والی خدمات میں بڑی تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ مرکز دو مقدس مساجد اور ان کے زائرین کی خدمت کے لیے فراہم کیے گئے نمایاں ترین منصوبوں اور کامیابیوں اور مقدس مقامات پر مستقبل کے منصوبوں کو بھی بیان کرتا ہے