نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار غزہ کے حوالے سے اعلیٰ سطحی کانفرنس میں شرکت کے لیے اردن کے دارالحکومت عمان پہنچ گئے

اے پی پی  |  Jun 11, 2024

عمان۔11جون (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار غزہ کے لیے فوری انسانی امداد کے حوالے سے اعلیٰ سطحی کانفرنس میں شرکت کے لیے اردن کے دارالحکومت عمان پہنچ گئے۔ دفتر خارجہ کے مطابق ہوائی اڈے پر اردن کے وزارت عظمیٰ کے امور کے بارے میں وزیر ابراہیم الجازی، عمان کے گورنر یاسر العدوان اور عمان کے میئر الشواربہ نے نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔

کانفرنس کی میزبانی اردن، مصر اور اقوام متحدہ نے مشترکہ طور پر کی ہے۔ کانفرنس کے دوران نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار غزہ میں اسرائیل کے سنگین جرائم کے پس منظر میں فلسطین کے عوام کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کریں گے

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More