سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، ڈالر معمولی سستا

ہم نیوز  |  Jun 11, 2024

اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے لگا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے دوران اسٹاک ایکسچینج میں 532 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے ساتھ 100 انڈیکس 73 ہزار 785 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان ، انڈیکس میں 106 پوائنٹس کا اضافہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھنے میں آئی، 501 پوائنٹس کمی کے ساتھ 100 انڈیکس 73 ہزار 253 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 2 پیسےکمی ہو گئی جس کے بعد ڈالر 278 روپے 35 پیسے کا ہو گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More