شترو گھن سنہا کا بیٹی سوناکشی سنہا کی شادی سے متعلق چونکا دینے والا بیان

سچ ٹی وی  |  Jun 11, 2024

بالی ووڈ کے ویٹرن اداکار شترو گھن سنہا کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی اور اداکارہ سوناکشی سنہا اپنی شادی سے متعلق نہیں بتایا۔

بھارتی میڈیا کوانٹرویو میں سینئر اداکار شترو گھن سنہا نے سوناکشی سنہا کی شادی کے بارے میں سوال پر کہا کہ میں بھی اتنا ہی جانتا ہوں جتنا میڈیا میں پڑھا ہے۔ سوناکشی نے اپنی شادی سے متعلق مجھے نہیں بتایا۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ میں الیکشن کے بعد دہلی میں ہوں اور میں نے سوناکشی کی شادی سے متعلق کسی سے بات نہیں ۔ مجھ سے اس بارے میں منسوب کی گئی خبریں درست نہیں۔شترو گھن سنہا نے کہا کہ سوناکشی سنہا جب بھی مجھے اور اپنی والدہ کو شادی کرنے کے بارے میں بتائیں گی ہم انہیں دعائیں دیں گے۔ جب بھی سوناکشی کی شادی ہوئی میں بارات کے آگے ڈانس کروں گا۔

گزشتہ روز میڈیا میں بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی شادی کی خبریں سامنے آئیں تھیں جن کے مطابق سوناکشی سنہا اپنے دوست ظہیر اقبال سے 23 جون کو شادی کر رہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More