یمن: سمندری حدود میں کشتی الٹ گئی، 38 تارکین وطن ہلاک

ہم نیوز  |  Jun 11, 2024

صنعا: یمن کے قریب سمندری حدود میں افریقی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی۔ اس حادثے میں 38 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈوبنے والی بدقسمت کشتی پر 250 سے زائد صومالی تارکین وطن سوار تھے۔ جو سمندری راستے کے ذریعے بہتر زندگی کے خواب آنکھوں میں سجائے یورپ جا رہے تھے۔

کشتی کو حادثہ یمن کے صوبے شبوا کے ساحل کے قریب پیش آیا۔ حادثے میں 38 افراد ہلاک ہو گئے جن میں 28 خواتین بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا اسمارٹ حج کی جانب اہم قدم، نسک کارڈ متعارف

انتظامیہ کی جانب سے بروقت ریسکیو آپریشن کر کے 72 تارکین وطن کو بچا لیا گیا جبکہ 150 لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ کشتی کو حادثہ زیادہ افراد سوار ہونے کے باعث پیش آیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More