افریقی ملک ملاوی کے نائب صدر کا طیارہ لاپتہ

ہم نیوز  |  Jun 11, 2024

لیلونگوے: افریقی ملک ملاوی کے نائب صدر کا طیارہ دوران پرواز لاپتہ ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طیارے میں ملاوی کے نائب صدر ساؤلوس کلاؤس سمیت 10 افراد سوار ہیں۔

ملاوی کے نائب صدر کو لے جانے والا طیارہ اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی ریڈار سے غائب ہو گیا۔

ملاوی ایئرفورس کا طیارہ دارالحکومت لیلونگوے سے موزوزو جا رہا تھا کہ لاپتہ ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران،صدارتی انتخابات کیلئے 6 حتمی امیدواروں کے ناموں کا اعلان

ملاوی کے صدر نے فوری طور پر طیارے کو ڈھونڈنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ملاوی کے صدر لازارس چکویرا نے بہاماس کے لیے طے شدہ فضائی سفر بھی منسوخ کر دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More