نواز شریف کا مودی کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد

سچ ٹی وی  |  Jun 10, 2024

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے بھارتی وزیراعظم مودی کو وزارت عظمی کا حلف اٹھانے پر مبارک باد دی ہے۔

نواز شریف نے ٹوئٹ کیا کہ میں مودی جی کو تیسری بار وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، حالیہ انتخابات میں آپ کی پارٹی کی کامیابی آپ کی قیادت پر بھارتی عوام کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئیں نفرت کو امید سے بدلیں اور جنوبی ایشیا کے دو ارب لوگوں کی تقدیر بدلنے کے لیے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More