الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت سے قومی اسمبلی کے منتخب تینوں اراکین قومی اسمبلی کی انتخابی عذرداریاں الیکشن ٹربیونل سے منتقل کرنے کی درخواستیں منظور کر لیں

اے پی پی  |  Jun 10, 2024

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے منتخب تینوں اراکین قومی اسمبلی کی انتخابی عذرداریاں موجودہ الیکشن ٹربیونل سے منتقل کرنے کی درخواستیں منظور کر لیں۔پیر کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری الگ الگ فیصلوں میں کہا گیا ہے کہ انصاف کے تقاضوں اور شفاف ٹرائل کے آئین میں دیئے گئے حق کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کمیشن نے درخواست گزاروں کی درخواستیں منظور کر لی ہیں۔

درخواست گزاروں طارق فضل چوہدری،انجم عقیل خان اور خرم شہزاد نواز کا موقف تھا کہ الیکشن کمیشن نے عذرداریاں دائر کرنے کا وقت گزرنے کے بعد عذرداریاں منظور کیں۔درخواست گزاروں نے الیکشن ٹریبونل پر جانبداری کا بھی الزام لگایا تھا۔کمیشن نے 6 جون سے ریگولر بنیادوں پر درخواستوں کی سماعت کی اور پیر کو اس کا فیصلہ جاری کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More